جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا

نوواک

پیرس: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 فرنچ اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں جوکووچ اور سٹسیپاس کے درمیان پہلے سیٹ میں مقابلہ ٹائی بریکیر پر گیا جس میں سٹسیپاس نے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں بھی سٹسیپاس چھائے رہے اور 6،2 سے فتح اپنے نام کی جب کہ دوسیٹس کے خسارے میں جانے کے بعد جوکووچ نے شاندار کم بیک کیا اور تیسرا سیٹ 6،3 سے اپنے نام کیا اور پھر اگلا سیٹ 6،3 سے جیت کر میچ برابر کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ کو غصہ مہنگا پڑگیا، یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی

فائنل کے فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نے اپنی کلاس اور 6،4 کی کامیابی کے ساتھ دوسری مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا جب کہ ساتھ ہی اپنے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کرلی۔

متعلقہ خبریں