جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

اب روبوٹس بھی تانگہ چلا سکتے ہیں

تانگہ

آپ نے روبوٹس کو ہوٹل اور انڈسٹریز میں کام کرتے تو دیکھا ہوگا، تاہم سوشل میڈیا پر اب ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روبوٹ کو ٹانگہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیکنالوجی کس قدر ترقی کرچکی ہے کہ اب گھوڑوں کا کام بھی روبوٹ نے سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھنے کیلئے روبوٹک کتے تعینات

تانگے کی سواری جو ماضی میں بطور شاہی سواری استعمال ہوتی تھی، اب سیر و تفریح کے مقامات پر ہی نظر آتی ہے لیکن ان مقامات پر بھی مستقبل میں گھوڑوں کی جگہ روبوٹ تانگے چلاتے نظر آئیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ایک شخص تانگہ گاڑی میں سوار ہوتا ہے تو چار ٹانگوں والا روبوٹ تانگہ چلانا شروع کردیتا ہے۔

متعلقہ خبریں