جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اب پتہ چلا، جب سے عمران خان کو سیاست میں گھسیڑا گیا، ملک انتشار کا شکار کیوں ہے؟ مریم نواز

گھسیڑا

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے، انہیں زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا۔

مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی میڈیا پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان قانون سے بالاتر ہے، کیا انصاف ڈنڈوں اور غنڈوں سے ڈر گیا ہے؟ مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ اب پتہ چلا کے جب سے اس دہشت گرد عمران کو زبردستی سیاست میں گھسیڑا گیا، تب سے ملک فتنہ اور انتشار کا شکار کیوں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ لانے والے بھی اپنے بدترین انجام کو پہنچے، اس کی سیاست بھی رسوائی کے ساتھ اپنے اختتام کی جانب لڑھک رہی ہے۔

متعلقہ خبریں