جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

اب در آمدی کے بجائے تھر کے کوئلے کا استعمال ہوگا : وزیر اعظم

تھر کے کوئلے

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے کے استعمال سے زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ حکومت نے جاری منصوبے روک کر ملک و قوم کا پیسہ برباد کرنے کی گھناؤنی سازش رچائی۔

یہ بھی پڑھیں : آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں فیکڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تھرکول لائنز ریلوے لائن سے منسلک کرنے سے در آمدی کوئلے کے بجائے مقامی کوئلہ استعمال ہوگا۔ تھر کے کوئلے کے استعمال سے سالانہ 2 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں