جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں!

نیٹ

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ چار دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ کیا آپکے پاس نئی اپڈیٹ آئی؟

 

واٹس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈس کنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

متعلقہ خبریں