جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

امریکہ نے کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں چین سے آگے نکل گیا

چین سے آگے

واشنگٹن : کورونا وائرس نے امریکا کو پوری طرح اپنے نرغے میں لے لیا۔ نام نہاد سپر پاور ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں چین سے آگے نکل گیا ہے۔ چار ہزار سے زائد امریکی مہلک وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کورونا کیسز کی تعداد میں چین سے آگے نکلتے ہوئے تعداد کا ہندسے ایک لاکھ نوے ہزار تک پہنچادیئے، جبکہ چین میں کورونا کیسز کی کُل تعداد اٹھاسی ہزار ہوئی ہے۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں ایک ہزار کے قریب شہری ہلاک ہوئے، جس ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے آٹھ لاکھ انسٹھ ہزار افراد متاثر

کورونا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نے صدر ٹرمپ کے وباء کو قابو کرنے کے دعوؤں کی بھی قلعی کھول دی ہے۔ کیونکہ ڈھائی ماہ میں دو لاکھ کورونا مریضوں میں سے محض سات ہزار ہی صحت یاب ہوسکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس بیس جنوری کو رپورٹ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں