جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ سو چھ ہوگئی

گیارہ سو چھ

اسلام آباد : پاکستان میں مہلک وائرس کے شکار جاری ہیں، ملک بھر میں متاثرین کی تعداد گیارہ سو چھ ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد گیارہ سو چھ ہوگئی ہے۔ آٹھ افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے، جبکہ اکیس مریض کورونا کو شکست دے کر صحت یاب بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 694 مشتبہ مریض، 121 افراد میں وائرس کی تصدیق

سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں مریضوں کی تعداد چار سو اکیس ہوگئی ہے۔ پنجاب میں تین سو تیئس جبکہ بلوچستان میں ایک سو اکتیس مریض زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا کے ایک سو اکیس، گلگت بلتستان کے چراسی، اسلام آباد کے پچیس جبکہ آزاد کشمیر کے بھی ایک شہری میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں مکمل اور جزوی لاک ڈاؤن ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں میں گھروں تک رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں