جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے متجاوز

آٹھ لاکھ پچاس

کورونا وائرس دنیا بھر سے آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد جانیں چھین چکا ہے۔

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس بدستور عروج پر ہے۔ اب تک دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ تریپن لاکھ اکیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

کورونا اب تک دنیا بھر میں آٹھ لاکھ پچاس ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ ایک کروڑ ستتر لاکھ سے زائد افراد مہلک وباء سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی: کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے

امریکا میں مزید تین سو انہتر، بھارت میں نو سو ساٹھ، میکسیکو میں چھ سو تہتر، برازیل تین سو اٹھانوے، کولمبیا میں تین سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران میں ایک سو تین، عراق میں 68، چلی میں 63، ترکی میں 42، سعودی عرب میں 30 افراد، انڈونیشیا میں 82، روس 98 اور فلپائن میں 102 افراد جان سے گئے۔

متعلقہ خبریں