جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

جگہ

میلبرن: دفاعی چیمپین نواک جوکووچ اور راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے فائنل فور میں اپنی اپنی نشست کنفرم کرلی، دونوں کا سیمی فائنل میں ٹاکرا ہوگا۔

آسٹریلین اوپن اختتام کی جانب گامزن ہے، مینز سنگل کے دو کوارٹر فائنلز کا فیصلہ ہوگیا، دفاعی چیپمین جوکووچ اور سوئیس اسٹار راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ بھی پڑھیں: نواک چوکو وچ، راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سیڈ نمبر دو جوکووچ نے اپنے حریف کینڈین اسٹار کو سخت کشمکش کے بعد اسٹریٹ سیٹ میں چھ چار، چھ تین اور سات چھ سے مات دی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کے خلاف امریکن بوائے عالمی نمبر ایک سو سینڈ گرین نے سخت مزاحمت کی، تاہم تجربہ کار فیڈرر پانچ سیٹ کے مقابلہ میں اپنے حریف کو چھ تین، دو چھ ، چھ سات اور چھ تین سے شکست دینے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں