جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

مقبوضہ

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا۔

بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید دو کشمیری شہید

رپورٹس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے اور علاقے میں صحافیوں کو آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

متعلقہ خبریں