جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

رمضان المبارک کے دوران بے روزگاروں کے بال مفت کاٹنے کی پیش کش

متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا کے بعد لاکھوں افراد بے روزگار ہوئے یا ان کی تنخواہوں میں کمی کر دی گئی جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

 

بےروزگاری کی وجہ سے لوگوں نے اپنے بہت سے اخراجات گھٹا دیے اگر آپ کو اب تک نوکری نہیں مل سکی اور آپ کے بال بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جنہیں کٹوانے کے لیے آپ کے پاس پیسے نہیں تو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ دبئی میں آپ کو مفت بال کٹوانے کی سہولت مل رہی ہے۔

دبئی میں ایک نائی کی دکان پر رمضان المبارک کے دوران بے روزگاروں کے بال مفت کاٹنے کی پیش کش کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مٹی کے برتن میں انگور چھ ماہ تک محفوظ رکھے جاسکتے ہیں

اس نائی کی دکان کے ساتھ ایک فلاحی تنظیم نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بےروزگاروں کو مفت بال کٹوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں