جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اوگرا کا جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

اوگرا

اسلام آباد: اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

ایل پی جی کی ایک کلو گرام کی نئی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اچھی خبر : ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

متعلقہ خبریں