جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اوگرا

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل پی جی کی قیمت میں تین روپے چھیانوے پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں چھیالیس روپے چھیتر پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت تیرہ سو پینتالیس روپے مقرر کر دی گئی۔

جون کیلئے ایل پی جی کے گیارہ کلو گرام سیلنڈر کی قیمت بارہ سو اٹھانوے روپے مقرر تھی۔

متعلقہ خبریں