جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش

7 روپے

اسلام آباد : اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی تجویز کر دی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی تجویز بھی کی گئی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے، وزارت خزانہ 31 مئی کو وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ خبریں