جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافے کا امکان

اضافے

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوادی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی ہے

جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 20 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے

تاہم اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

سندھ کا 13 کھرب 50 ارب روپے کا بجٹ 15 جون کو پیش کیا جائے گا

ذرائع کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری بھجوائی ہے

جب کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا جس کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں