جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلامو فوبیا مہم کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی حقوق کمیٹی نے بھارت میں کورونا وائرس کی آڑ میں اسلامو فوبیا مہم کی مذمت کردی۔

ایک بیان میں اسلامی تعاون تنظیم کی انسانی حقوق کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک اور تشدد کیا جارہا ہے۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں زور دیا کہ بھارتی حکومت مظلوم مسلم اقلیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کی آڑ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے: وزیراعظم

گزشتہ کئی دنوں سے متعصب بھارتی میڈیا ملک میں کورونا پھیلنے کا الزام مسلمانوں پر لگارہا ہے اور سرکاری سرپرستی میں مسلمانوں کو نشانہ بھی گیا۔

بھارتی میڈیا کی نفرت انگیز مہم کے باعث بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں