جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15 فیصد کم، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

تیل

اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 15 فیصد نیچے جانے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی آگئی ہے۔ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 72.72 ڈالر فی بیرل ہو گئیں۔ ڈبلیو ٹی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات بیچنے والے ممالک دیکھتے نہیں کہ غربت زیادہ ہے یا نہیں : اسد عمر

اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ تمام ٹیکسز وصول کرنے کے باوجود قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

حکومت اگر پیٹرولیم لیوی نہ بڑھائے تو قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں۔ اگر پیٹرولیم لیوی بڑھائے گئی تو پھر مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی مشکل ہو جائے گی۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 29 نومبر کو بھجوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں