جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

اولمپک گیمز 2020 شیڈول کے مطابق ہوں گے

اولمپک گیمز

ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم نے کہا کہ اولمپک گیمز سال دو ہزار بیس شیڈول کے مطابق ہوں گے، کورونا وائرس کے حوالے سے تیاری مکمل ہے بغیر کسی مشکل کے ایونٹ ہوگا۔

جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا کہ اولمپک 2020 کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے ملک میں کورونا کو کنٹرول کیا ہے اورگیمز کے لیے تیار ہیں۔

جاپان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہزار چار سو تک پہنچ چکی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 28 ہے۔

ٹوکیو اولمپک منتظمین کے مطابق میزبان ملک جاپان میں اولمپک مشعل کا سفر 25 مارچ سے فوکوشیما شہر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں