جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عمر شریف علاج کیلئے ایئر ایمبولنس کے ذریعے امریکا روانہ ہوگئے

ایئر ایمبولنس کے

کراچی: نامور کامیڈین اور اداکار عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولنس کے ذریعے امریکا روانہ ہوگئے، اداکار کے علاج کے لیے سندھ حکومت کے تعاون سے ایئر ایمبولینس منگوانے کےلئے بڑی رقم خرچ کی گئی ہے۔

کراچی ایئر پورٹ سے خصوصی ایئر ایمبولینس نے صبح 11 بجکر 58 منٹ پر ٹیک آف کیا، منیلا سے کراچی پہنچنے والی ائیر ایمبولینس براستہ جرمنی، تین مختلف مقامات میں ری فیولنگ کے لیے قیام کے بعد امریکا پہنچے گی۔

کراچی کے نجی اسپتال میں داخل عمر شریف کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد اداکار کی طبیعت میں بہتری آنے کے بعد کراچی پہنچے والی، ائیر ایمبولینس کے شیڈول میں دوبار تبدیلی کے بعد با لاآخر آج امریکہ روانہ کردیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی پہنچنے والی ائیرایمبولینس کو گزشتہ روز ہی روانہ ہونا تھا لیکن عمرشریف کی طبیعت خرابی کے باعث، پرواز چوبیس گھنٹے سے زائد تاخیر سے آج دوپہر 11 بجکر 58 منٹ پر روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا لے جانیوالی ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی

عمر شریف کی امریکا روانگی کے وقت بیٹے جواد عمر نے قوم سے والد کی صحت یابی کی اپیل کی، عمر شریف کی پہلی اہلیہ فرح دیبا، بیٹے جواد عمر اور فواد عمر 29 ستمبر کی علی الصبح غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے امریکہ روانہ ہوں گے۔

خیال رہے اداکار عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا اور گزشتہ کئی ہفتوں تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج رہے۔

معروف کامیڈین کے علاج کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت نے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی ہے۔

امریکا میں مقیم پاکستانی اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمر شریف کے قیام اور علاج کے تمام تر انتظامات کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں