جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈیڑھ سالہ بچے کا اغواء

ڈیڑھ سالہ

کراچی : ڈکیتی کے دوران ڈیڑھ سالہ معصوم کمسن بچے کو اغواء کرلیا گیا۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی میں ابراہیم حیدری کے بلوچ آباد میں ڈکیتی کا واقعہ صبح سویرے پیش آیا۔ مبینہ طور پر 3 مسلح ملزمان گھر کے اندر داخل ہوئے۔ گھر سے 3 لاکھ کے قریب نقدی اور سونا لوٹا۔ ملزمان نے مکینوں سے موبائل فون بھی چھینے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں اغواء ہونے والا پولیس اہلکار بازیاب، چار ملزمان گرفتار

مسلح ملزمان دوران واردات ڈیڑھ سالہ بچے کو بھی اٹھا کر لے گئے۔ پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے گیا ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں