جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلام آباد میں ایک کروڑ ویکسی نیشن کا عمل مکمل

اسد

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، خطرہ ختم نہیں ہوا، ویکسین سے ہی حفاظت ملے گی۔

اسلام آباد میں ایک کروڑ ویکسی نیشن کا عمل مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، ویکسی نیشن مہم میں لوگوں نے تعاون کیا، عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 18 سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز، مہم میں تیزی، سرمایہ کاری سے ہوئی : اسد عمر

اسد عمر کا کہنا تھا کہ خطرہ ختم نہیں ہوا، ویکسین سے ہی حفاظت ملے گی، ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن روزانہ ہو رہی ہے، شہری ویکسین جلد سے جلد لگوائیں تاکہ بندشیں ختم کی جاسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا تیسری لہر سے متعلق جواقدامات کیے وہ مؤثر ثابت ہوئے، پابندیوں کی وجہ سے کوروناکیسز میں کافی حد تک کمی آئی۔

متعلقہ خبریں