جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

ایک لاکھ 20 ہزار

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی کاوشوں سے سنگل ڈوز کین سائینو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : کل پہلی بار ویکسین لگانے کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی : اسد عمر

چین سے خصوصی طور پر پاکستان پہنچنے والی کین سائینو ویکسین حکومت پاکستان کی طرف سے خریدی گئی۔ کین سائینو ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے پاکستان میں ہی ہو گی۔

کین سائینو ویکسین کو قومی ادارہ صحت اور وزارت صحت کے حکام نے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وصول کیا۔

متعلقہ خبریں