جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سبی اور لسبیلہ میں روڈ حادثات، ایک شخص جاں بحق، 21 زخمی

لسبیلہ

کوئٹہ : سبی اور لسبیلہ میں ہونے والے روڈ حادثات میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

قومی شاہراہ پر لمجی کے قریب گیس ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں گیس ٹینکر میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، دونوں کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے۔

واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو سبی سول اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جہلم جی ٹی روڈ کے ایک ہی مقام پر دو ٹریفک حادثات، تین افراد جاں بحق

دوسری طرف لسبیلہ میں بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔

متعلقہ خبریں