جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لبنان میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، سات زخمی

سات زخمی

بیروت : لبنان میں دھماکے کے باعث ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

جنوبی لبنان میں سیڈون کے قریب امل موومنٹ سے وابستہ اسکاؤٹ سینٹر میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے عمارت منہدم ہو گئی اور فوجی اہلکاروں نے ملبے میں سے مزید کسی لاش کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کم جونگ کی بہن کی جانب سے جنوبی کوریا کو جوہری حملے کی دھمکی

دھماکے سے قریبی ٹاؤن ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک سیکیورٹی ذریعے نے مزید تفصیلات بتائے بغیر بتایا کہ دھماکہ تخریب کاری کا عمل نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں