جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت

مزید ایک

اسلام آباد : احتساب عدالت نے نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کو احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنا چاہیے : احسن اقبال

احتساب بیورو کو عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کے لئے آج تک کی مہلت دی تھی۔ کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے تحت احسن اقبال خود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

احسن اقبال پر اسپورٹس سٹی کیس میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں