جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے مزید ایک اور مریض جاں بحق

خیبر پختونخوا

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے ایک اور جان لے لی، صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 259 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 412 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں حکومتی کوششیں بے اثر، ڈینگی کے مزید 297 کیسز رپورٹ

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں پشاور میں 175 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، ہری پور میں 34 اور ضلع خیبر سے 21 نئے کیسزر پورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں