جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے اور ایک احمق کہتا ہے الیکشن کراؤ: رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ

اسلام آباد: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ایک احمق کہتا ہے الیکشن کرادیں، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں؟۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے، پی ٹی آئی آئین و قانون کے مطابق پرامن احتجاج کرے گی تو تحفظ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور چور ملک پر مسلط ہیں، حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جہاد کرنا ہوگا: عمران خان

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھے تو پاگل پن کا موثر علاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک احمق کہتا ہے الیکشن کرادیں، ایک تہائی پاکستان ڈوبا ہوا ہے کیسے الیکشن کرا دیں؟۔

متعلقہ خبریں