جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

امیدوار کو ایک ووٹ وہ بھی اپنا ، گھر والوں نے بھی دھتکار دیا

امیدوار

بھارتی ریاست گجرات میں مقامی حکومت کے انتخابات میں شریک امیدوار کو صرف ایک ووٹ ملا اور وہ ووٹ بھی اس کا اپنا تھا۔

میڈیا کے مطابق امیدوار سنتوش ہلپتی کو اس کی اپنی فیملی نے بھی ووٹ نہیں ڈالا اور مکمل طور پر مستر د کردیا۔

اس شکست کے باوجود امیدوار سنتوش ہلپتی کے حوالے سے یہ خبر بین الاقوامی میڈیا میں بھی زینت بنی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

میڈیا کے مطابق سنتوش ہلپتی کے اپنے خاندان کے ایک درجن افراد ووٹ دینے کے اہل تھے لیکن خاندان والوں نے بھی ان کو دھتکار دیا۔

سنتوش ہلپتی مغربی بھارتی ریاست گجرات کے ضلع ولساد کے شہر وپی میں واقع چروالہ گاؤں کے سرپنج کے الیکشن کے لیے کھڑا ہوا تھا۔

سنتوش ہلپتی کو معلوم تھا کہ وہ جیت نہیں سکے گا البتہ کچھ ووٹ حاصل کرنے کی امید رکھتا تھا۔

سنتوش ہلپتی کو جب نتیجہ معلوم ہوا تو وہ ووٹ کاؤنٹر پرہی نتیجہ دیکھ کر رو پڑا۔

اس کا کہنا تھا کہ اس کے اپنے گھر میں 12 افراد ووٹ دینے کے اہل تھے، لیکن انھوں نے بھی مجھے دھتکار دیا۔

متعلقہ خبریں