جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر

یک طرفہ کرایہ

لاہور : حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر کر دیا۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے فی مسافر مقرر کر دیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے۔ عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز گل کو اورنج لائن ٹرین اور پشاور بی آر ٹی کے کھڈوں کا موازنہ کرتے شرم آنی چاہیے : عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کیا گیا ہے۔ سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں