جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کورونا کے علاج کے حوالے سے جاری تجربات پر جولائی میں کامیابی کی توقع

جاری تجربات

لندن : دنیا بھر میں کورونا کے علاج کے حوالے سے جاری تجربات کے نتائج جولائی میں آنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، برطانیہ میں کی جانے والی ریسرچ کے سربراہ نے دوا کے تجربے کی تصدیق کردی۔

کورونا کے علاج کیلئے کی جانے والی تحقیق کے ابتدائی ڈیٹا کی تیاری کیلئے پہلے سے بازار میں موجود سینے کے جلن میں استعمال کی جانے والی دواؤں پر تجربات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مصر: کورونا کے مریض نے اپنے علاج کرنے والی ڈاکٹر سے منگنی کرلی

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پروفیسر مارٹن لانڈری کے مطابق گیارہ ہزار افراد پر ان دواؤں کا تجربہ کیا گیا۔ ایک ہی دوا تمام مسائل کا حل نہیں ہوسکتی۔ اس لیے ابھی تجربات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تجربات میں جولائی میں کامیابی کی توقع کی جاسکتی ہے، یہ دوائیں کووڈ نائنٹین کو کنٹرول کرنے میں کس حد تک معاون ہوسکتی ہیں، یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

متعلقہ خبریں