جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کرکٹ کا میلہ سجنے میں 2 دن باقی

نوٹنگھم: انگلینڈ میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ2019 کے آغاز میں دو دن رہ گئے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ مشن کا آغاز رمضان المبارک کے آخری جمعہ المبارک31 مئی کو کالی آندھی ویسٹ انڈیز سے ناٹنگھم کے میدان پرکرے گی۔

اس اہم میچ کے سلسلے میں پاکستان ٹیم انتظامیہ ،چیف سلیکٹر، سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اختر، ہیڈ کوچ اور کپتان سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

دو بار کی سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کو قابو کرنے کے لئے حمکت عملی تیار کی جائے گی۔ میگا ایونٹ کا آغاز جمعرات30 مئی سے شروع ہورہا ہے جس کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے لندن میں ہوگا۔

دوسرے روز جمعہ کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم پاکستان دوبارہ اسی فارمیٹ کے تحت کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی آزمائش ویسٹ انڈیز کے خلاف کررہی ہے۔1992 ورلڈ کپ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز نے دس وکٹوں سے شکست دی تھی،

کوچ اور کپتان نے ٹیم کی کامیابی کے حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے۔ انگلش وکٹوں پر پاکستانی ٹیم فخرزمان اور حارث سہیل سے بالنگ بھی کرائی گی۔

کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں فاسٹ بالرز کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔حسنین اور وہاب ریاض سے ابتدائی اوورز کرانے پر غور ہورہا ہے۔ اسپن کے شعبے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ کوشش ہے کہ دستیاب آپشن کا بھرپور استعمال کیا جائے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈکپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں جہاں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے،ویسٹ انڈیز نے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف تین میچز ہی جیت سکی۔

متعلقہ خبریں