جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ، وزیر اعظم جیسا جمہوریت پسند قائد ہی کرسکتا تھا : فیاض الحسن چوہان

وزیر اعظم جیسا جمہوریت

لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایسا فیصلہ صرف وزیر اعظم جیسا بے باک اور جمہوریت پسند قائد ہی کرسکتا تھا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان اعلیٰ پارلیمانی اقدار کا مظہر ہے۔ ایسا فیصلہ صرف وزیر اعظم جیسا جرات مند، بے باک اور جمہوریت پسند قائد ہی کرسکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا "ووٹ کوعزت دو” سے "نوٹ کو عزت دو” تک کا شرمناک سفر پورا ہوا۔ اپوزیشن نے اپنے کالے دھن سے اربوں روپے لگا کر بھی اپنا منہ کالا کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوٹوں کے ڈھیر سے محض 2 سیٹیں زیادہ جیت کر اپوزیشن کوئی بڑا انقلاب نہیں لے آئی۔ پی ڈی ایم نے ملکی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کے لیے اپنے نام اور کردار کو آلودہ کرلیا۔

متعلقہ خبریں