جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن حفیظ شیخ ہی جیتیں گے: شیخ رشید

رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی، اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ نے پاکستان کی ڈوبی ہوئی معیشت کا بیڑا اٹھایا اور بطور وزیرخزانہ ایکس چینج ریٹ مستحکم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت ہے اور عمران خان کے اتحادی ہیں، انہیں معلوم ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے اور مجھے امید ہے ایم کیو ایم بھی حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی، اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کو ووٹوں کی خریداری میں مایوسی ہوگی، عمران خان الیکشن جیتے گا : شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آنے والا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کل پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ کل سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پراپنی رائے جاری کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنا احتجاج دو چار دن آگے لے جائے، اگر اپوزیشن قانون ہاتھ میں نہیں لے گی تو اُن کیلئے کوئی رُکاوٹ نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں