جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پانی کے مسئلے پر صرف ایک صوبہ سیاست کررہا ہے: کامران بنگش

کامران

پشاور: کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر صرف ایک صوبہ سیاست کررہا ہے، پانی کے وسائل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی کامران بنگش کا پریس کانفرس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ نوجوانوں کے حقوق کیلئے کام کیا ہے، قیام پاکستان سے لے کر 2018 تک 66 ارب درخت لگے۔ 2018 میں عمران خان نے 10 ارب درخت لگانے کا عندیہ دیا، اب تک ایک ارب درخت لگائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج حکومت کی تین سالہ کارکردگی سے عوام کو آگاہ کرینگے

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پر صرف ایک صوبہ سیاست کررہا ہے، پانی کے وسائل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، پانی کا ضیاع روکنے اور اس کو محفوظ بنانے کیلئے عملی کام کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آنے والی نسلوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، مشکل حالات میں حکومت نے بہترین کام کیے ہیں، عمران خان نے 3سالوں میں بہترین سہولیات عوام کو فراہم کی ہیں، صوبے میں زراعت کے ذریعے 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں