جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مخالفین سیاست چمکاتے رہے، بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا : شہباز گل

مخالفین سیاست

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلین ٹری منصوبہ پر مخالفین تنقید کرتے ہوئے گھٹیا سیاست چمکاتے رہے آج وہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں آنے والی نسلوں کی فکر ہے تو وہ صرف جُملہ نہیں ان کا ایمان تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقصد کیلئے انہوں نے نہ صرف معاشی، سفارتی اور سیاسی محاذ پر مشکل ترین جنگ لڑی بلکہ پاکستان کو آنے والی نسلوں کے رہنے کیلئے بہترین بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ بھی شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے بلین ٹری منصوبے کا نوٹس لے لیا، درخت بنی گالہ میں لگائے ہوں گے : چیف جسٹس

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں ٹمبر مافیا نے جنگل کاٹ کر نہ صرف ملکی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے ذمہ دار بھی یہی لوگ تھے۔

شہباز گل نے کہا کہ اُس وقت کے حکمرانوں نے مافیا کو بھی چند ٹکوں کیلئے کھلی چھوٹ دے کر آنکھیں بند کیں، کیونکہ ان کے نزدیک ملک کا مستقبل نہیں ان کی نسلوں کا مستقبل اہم تھا۔

انہوں نے کہا کہ 10 بلین ٹری کے تحت جولائی 20 سے مارچ 21 کے دوران وفاقی حکومت نے 814 ملین نئے درخت لگائے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جس منصوبے پر مخالفین تنقید کرتے ہوئے گھٹیا سیاست چمکاتے رہے آج وہ بلین ٹری منصوبہ پاکستان کیلئے اعزاز بن گیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کو عالمی دنیا نے سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں