جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد کامیاب ہونے کا دعویٰ

تحریک عدم اعتماد جلد کامیاب

کوئٹہ : اپوزیشن نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد کامیاب ہونے کا دعویٰ کردیا۔

بلوچستان حکومت میں شامل اتحادیوں جماعتوں نے مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو وزیراعلی جام کمال کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں بی اے پی کے ارکان اسمبلی سمیت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی ارکان اسمبلی شریک ہونگے۔ حکومتی اتحادی جماعتیں وزیراعلیٰ جام کمال پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔ حکومتی اتحاد میں پی ٹی آئی، بی اے پی، جے ڈبلیو پی، بی این پی (عوامی) اور ایچ ڈی پی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میری جماعت اور اتحادیوں نے عدم اعتماد کیا تو خود چلا جاؤں گا : جام کمال

اپوزیشن نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد کامیاب ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی حکومتی ارکان اسمبلی اور اتحادیوں جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن نے حکومتی ناراض ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کے لئے مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں