جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین میں ترامیم کا مطالبہ این آر او ہی تھا : شیخ رشید

این آر او ہی

روالپنڈی : شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان باآسانی موجودہ حالات سے نکل جائیں گے، اپوزیشن کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین میں ترامیم کا مطالبہ این آر او ہی تھا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کا کردار توقعات کے برعکس ہوگا۔ عمران خان باآسانی موجودہ حالات سے نکل جائیں گے۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف کے 34 قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن کا ایف اے ٹی ایف میں نرمی کا مطالبہ این آر او ہی تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے ساتھ وہی ہوگا جو بانی ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کرپشن کے تمام کیسز 6 ماہ میں نمٹ جائیں گے۔ عمران خان خود مہنگائی کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔ سابق حکمرانوں نے کرنسی کو مصنوعی طور پر سنبھالے رکھا۔

متعلقہ خبریں