جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلدیاتی قانون سے متعلق اپوزیشن نے ایک ترمیم نہیں کی: مراد علی شاہ

مراد

کراچی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں سے بہت ناانصافی ہوئی ہے، بلدیاتی قانون سے متعلق اپوزیشن نے ایک ترمیم نہیں کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2017 کی مردم شماری پر ہمیں شدید اعتراض تھے، اعتراض تھا کہ مردم شماری میں ہماری آبادی غلط گنی گئی، کہا تھا لوکل گورنمنٹ 2013 ایکٹ کو بہتر بنائیں گے، ناصرحسین شاہ اپوزیشن سے مشاورت کرتے رہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کل پورے ملک میں دھرنا دے گی، قومی اسمبلی میں ای وی ایم کا ڈھول پیٹا گیا، سندھ کے لوگوں سے بہت ناانصافی ہوئی ہے، بلدیاتی قانون سے متعلق اپوزیشن نے ایک ترمیم نہیں کی، گورنر سندھ سے ملاقات میں قانون سے متعلق بات نہیں ہوئی، میں نے گورنر کو کہا آپ کا نقطہ نظر ٹی وی پر سن لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آرڈیننس بنایا ہے: مراد علی شاہ

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے نعمت اللہ کسی یوسی کے ممبر تھے جو ناظم بنے؟، شو آف ہینڈ میں تو ہماری حکومت کا بڑا فائدہ ہے، ہم نے کہا کہ شیڈول کی ترمیم کابینہ سے کرائیں، ہم نے کہا اسمبلی جانے کے بجائے کابینہ سے کرائیں، اس پر اعتراض ہوا۔

متعلقہ خبریں