جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یہ انڈر 19 تین دفعہ بھی امریکہ جائے، کوئی فرق نہیں پڑتا : شیخ رشید

یہ انڈر 19

روالپنڈی : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ انڈر 19 کی ٹیم بلاول بھٹو زرداری امریکہ جائے، دو دفعہ جائے یا تین دفعہ جائے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد آزاد کشمیر انتخابی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹیپو روڈ پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا اور اگلے پانچ سال کا امیدوار ہے۔ یہ انڈر 19 کی ٹیم بلاول بھٹو زرداری امریکہ جائے، دو دفعہ جائے یا تین دفعہ جائے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں۔ جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا۔ اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں داخل ہونے والے 40 سے 50 ہزار افراد کا کوئی ریکارڈ نہیں : شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔ عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جائوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے۔ غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔ ہندوستان سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہوسکتی جب تک پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں