جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن بکھری ہے، مولانا صاحب نکاح پڑھائیں، سیاست بس کی بات نہیں : فواد چوہدری

اپوزیشن بکھری

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، اپوزیشن خود تنکوں کی طرح بکھری ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جس گرداب میں پھنسا تھا اس سے باہر آگیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے باعث پاکستان گرداب میں پھنسا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کا بجٹ ہماری کارکردگی کا عکاس ہوگا۔ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن فیصلہ کرے کہ ان کی پالیسی کیا ہے؟ اپوزیشن تنکوں کی طرح بکھری ہوئی ہے۔ اپوزیشن خود متحد نہیں، ان کے درمیان انتشار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم عوام میں واپس جا رہی ہے 29 جولائی کو کراچی میں پاور شو کرینگے: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نکاح وغیرہ پڑھایا کریں، سیاست ان کے بس کی بات نہیں، خورشید شاہ کو ڈیڑھ سو سال جیل میں رکھنا چاہیئے۔ سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں اور بھرتیوں کا سلسلہ ختم کریں گے۔ پی ٹی آئی کو عوامی طاقت اقتدار میں لے آئی۔ چاہتے تھے کہ پی ڈی ایم کی شادی چلتی رہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کا دھڑا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ لوگ جہانگیر ترین کے کھانوں پر ذاتی تعلقات کی وجہ سے جاتے ہیں۔ جہانگیر ترین سمیت تمام ارکان عمران خان کے وژن پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں