جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن غلط فہمی میں ہے، ہم ان کے اعصاب پر سوار ہیں: کامران بنگش

کامران

پشاور: معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں، اپوزیشن غلط فہمی میں ہے۔ کسی میں جرت نہیں کہ ہماری قیمت لگا سکے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے حوالے کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پی ٹی آئی نے جنرل نشستوں پر 6، خواتین اور ٹیکنوکریٹ پر 2،2 اور ایک اقلیتی امیدوار کو ٹکٹ دئیے۔ اپوزیشن جماعتوں کی غیر فطری اتحاد ہے اور سرمایہ کاروں کو سامنے لائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہیں، اپوزیشن غلط فہمی میں ہے، روئینگے تو 3تاریخ کو اپوزیشن والے روئینگے۔ خریداری میں ملوث لوگوں کو پختونخواہ کا مینڈیٹ چوری کرنے نہیں دینگے۔ عوامی مینڈیٹ کا احترام رکھتے ہوئے کوئی ایم پی اے ووٹ ان کے جھانسے میں نہیں آئینگے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں 12 میں سے 11 سینیٹرز منتخب کروائیں گے : کامران بنگش

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کسی بھی ایم پی اے کا کیساتھ ملاقات کرسکتے ہیں، اپوزیشن کیساتھ نمبرز کی بات نہیں لیکن ہم نے صرف افہام و تفہیم کی بنیاد پر بات کی آفر کی، کسی میں جرت نہیں کہ ہماری قیمت لگا سکے۔

متعلقہ خبریں