جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آٹے اور چینی کے وقتی بحران کی ذمہ دار اپوزیشن ہے : فیاض الحسن چوہان

وقتی بحران

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آٹے اور چینی کے وقتی بحران کی ذمہ دار اپوزیشن ہے، شہباز شریف اور آصف زرداری کو اپنی رہائش گاہیں بھی پناہ گاہ میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے باہر قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ پناہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کے وقتی بحران کی ذمہ دار اپوزیشن ہے۔ جہانگیر ترین کا شوگر ملز میں 10 فیصد حصہ باقی دیگر اپوزیشن کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار قوم کو معاشی نمبروں کے ہیر پھیر میں پھنسا کر رفو چکر ہو گئے : فیاض الحسن چوہان

انہوں نے کہا کہ امید ہے ہائی کورٹ ہمیں ریلیف دے گی اور اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ بنا لیں گے۔ اسحاق ڈار پر 130 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ حکم امتناعی کے بعد پناہ گاہ کو پارک میں بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اسحاق ڈار کی بہت خدمات ہیں۔ شریف خاندان کی کرپشن کو تحفظ دینا ہی ان کی خدمت ہے۔ اسحاق ڈار عدالتوں سے مفرور ہیں وہ ایک عام سے چارٹر اکاؤنٹنٹ تھے۔ اکتوبر 2017 میں اسحاق ڈار کو بیماری کے بہانے فرار کرا دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کو اپنی رہائش گاہیں بھی پناہ گاہ میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ نومبر 2019 میں احتساب عدالت نے پنجاب حکومت کو خط لکھا اور ہدایت کی گئی کہ اسحاق ڈار کے گھر کو نیلام کیا جائے، اسحاق ڈار کی اہلیہ کے حکم امتناعی کے باعث نیلام نہ کرسکے، وزیر اعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ گھر کو مستحقین کے لیے پناہ گاہ بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں