جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن بے روزگار ہے، اہمیت دینے کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

اپوزیشن بے روزگار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، ہم نے جلسے کیے تو ہمارے پاس پاناما اور 4 حلقوں کا معاملہ تھا۔ چاہتاہوں یہ لوگ ہر روز جلسہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کا اجلاس کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن بے روزگار ہے، اہمیت دینے کی ضرورت نہیں، چاہتا ہوں یہ لوگ ہر روز جلسہ کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کے سامنے بےنقاب ہورہی ہے، اپوزیشن کی تحریک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا، ارکان نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے اس پر کنٹرول کریں، جس پر وزیراعظم نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ مہنگائی پر جلد قابو پالیں گے۔ گندم کی سپلائی پوری ہوچکی، صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں، اپوزیشن کو عوام کا کوئی خیال نہیں۔

تحریک انصاف کے ایم این اے ثنااللہ مستی خیل نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم کارکردگی نہیں دکھارہی، گیس و بجلی پرعوامی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے، بجلی اور گیس کے بل عوام نہیں دے پا رہے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل کا ادراک ہے اور ان پر جلد قابو پالیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسے کیے تو ہمارے پاس پاناما اور 4 حلقوں کا معاملہ تھا، یہ لوگ کرپشن اور لوٹی دولت بچانے کے لیے نکلے ہیں، ملک لوٹنے اور منی لانڈرنگ کرنیوالے پھر اکٹھے ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کےحالات ہماری وجہ سے خراب نہیں ہیں، جو آج جلسے کر رہے ہیں ان لوگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے۔ اپوزیشن کا بیانیہ بکنے والا نہیں۔

متعلقہ خبریں