جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ، اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے : عثمان بزدار

جھوٹ کی سیاست

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء کے دوران منفی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے، کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو جھوٹ کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی انسداد کورونا پالیسی کامیاب رہی ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی۔ عالمی سطح پر بھی وزیر اعظم عمران خان کے انسداد کورونا ویژن کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت شہریوں کو 90 دن کے لیئے لاپتہ کرنے کا بل منظور کرانا چاہتی تھی : شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے نہ کوئی ایجنڈا ہے، پاکستانی عوام میں اپوزیشن رہنماؤں کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں خود بھی تنہاء ہو چکی ہیں اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں