جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بلدیاتی انتخابات پر مخالف جماعتوں کے احتجاج، پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آگیا

شرجیل

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر مخالف جماعتوں کے احتجاج پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مخالف جماعتیں دھاندلی کا جھوٹا واویلا کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایڈیٹڈ ویڈیوز جاری کی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، پیپلز پارٹی نے ایڈیٹڈ ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایف آئی اے کی سائبر ونگ کو درخواستیں دے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں ادارے نیوٹرل رہے تو خان صاحب پریشان ہوگئے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنی بدترین شکست دیکھ کر چہرہ چھپانے کے لیے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، یہ ان کی ناکامی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ سے پیپلز پارٹی کے 8 سو سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، ان 8 سو علاقوں میں مخالفین کو امیدوار ہی نہیں ملے، سندھ کے عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، افسوس کا مقام ہے کہ دھاندلی کے جھوٹے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں