جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن نے نیب کارروائیوں کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، لوگوں کی تضحیک کرنا درست نہیں : راجہ ظفر الحق

نیب کارروائیوں

اسلام آباد : سینیٹ میں اپوزیشن کے ایجنڈے پر بحث کا آغاز ہوگیا۔ راجہ ظفر الحق نے نیب کارروائیوں پر کہا کہ لوگوں کو بدنام کر کے جیلوں میں ڈال کر تضحیک کرنے کا عمل درست نہیں۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ادارے کی طرف سے جو ٹرینڈ چل رہا ہے اس سے ملک کے اندر تقسیم اور بدنظمی کی صورتحال رہے گی۔ اس صورتحال سے فضاء خراب ہوتی رہے گی۔ اگر کسی کے خلاف کیس ہے تو عدالت سے قبل اس شخص کو میڈیا پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن، چیئرمین نیب کو پارلیمان میں طلب کرنے پر قائم، حکومت نے بھی اتحادیوں کا اجلاس بُلا لیا

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ جس نے جرم کیا ہے اس سے بچایا جائے۔ بدقسمتی سے نہ صرف عام لوگوں کی طرف سے بلکہ سپریم کورٹ کی طرف سے بھی اس عمل کو یکطرفہ عمل قرار دیا گیا ہے۔ یہ درست نہیں کہ اس عمل سے صرف لوگوں کو بدنام کر کے جیلوں میں ڈال کر تضحیک کی جائے اور مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کارروائیوں کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ خواجہ آصف کی گرفتاری بھی سب کے سامنے ہے کہ کس طرح اس سے گرفتار کیا گیا۔ خواجہ آصف کو میٹنگ کے دوران بلا کر کہا گیا آپ کو کچھ لوگ بلا رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ علم تھا کہ ان کو کسی بھی وقت حراست میں لیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں