جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے : فواد چوہدری

اپوزیشن احتساب

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏الحمداللہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔ طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ منظور ہوجائیگا، اپوزیشن خواب دیکھتی رہ جائے گی : گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے۔ اس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں