جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو پورا بھر کر دکھادے : شبلی فراز کا چیلنج

اپوزیشن جناح اسٹیڈیم

اسلام آباد : شبلی فراز نے چیلنج کیا ہے کہ اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو پورا بھر کر دکھادے، حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کاجمہوری حق ہے، پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر شپ کرپشن بچانے کے لیئے مجمع اکھٹا کررہی ہے، فیملی لیمیٹڈ مال بچانے کے لیئے سڑکوں پر آئی ہے۔ سڑک پر یا لوگوں کے گزرنے کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر عوام مہنگائی میں کمی، کاروبار اور روزگار چاہتے ہیں تو سب گوجرانوالہ چلیں : رانا ثناءاللہ

اب چیلنج دیتا ہوں کہ اپوزیشن جناح اسٹیڈیم کو پورا بھر کر دکھادے، اپوزیشن عوام کا لوٹا ہوا پیسہ بچانے کیلئے ایک ہوئی ہے۔ یہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

ہم نے بھی جلسے کیئے ہیں، عوام کو تنگ کرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہیں، جلسوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

متعلقہ خبریں