جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے : فواد چوہدری

اپوزیشن انتخابی اصلاحات

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اشرافیہ کے بجائے مزدور طبقے کے ساتھ ہیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ایران، سعودی عرب تعلقات بہتر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کل (ن) لیگ کی تنقید دیکھ کر حیرت ہوئی۔ شہباز شریف کہہ رہے ہیں آپ کو مزدوروں کی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ ن لیگ نے کہا کہ مزدور کی بات کرکے وزیراعظم نے کیا ثابت کیا۔ وزیر اعظم اشرافیہ کے بجائے مزدور طبقے کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے جانا ہے تو غریب طبقے کو اوپر لانا ہوگا۔ طاقتور طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ کمزور طبقہ ان کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کے میڈیا کو مزدوروں کے ساتھ ہمیں کھڑا ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابی عمل میں دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے : فردوس عاشق

فواد چوہدری نے کہا کہ سفارتخانے کے عملے کا خاتون کے ساتھ رویے پر وزیراعظم نے نوٹس لیا۔ سفارتخانے کے عملے کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زیادتی کی شکار خاتون مدد کیلئے سفارتخانے پہنچی۔ سفارتخانے میں موجود ایک شخص نے خاتون کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا۔ خاتون ڈر کر اسی گھر واپس آگئی، جہاں اس سے زیادتی ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کیا ایسے سفارتخانوں کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیئے۔ ایسے واقعات پر وزیر اعظم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا؟ وزیراعظم نے تارکین وطن کے حقوق سے متعلق بات کی۔ تارکین وطن کی ترسیلات کا معیشت میں اہم کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلقہ 295 میں ری ووٹنگ میں جو حالات سامنے آئے، وہاں پر ریپول ہونا چائیے۔ این اے 249 کراچی میں ہر ووٹ ٹمپر ہوا۔ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

متعلقہ خبریں