جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنا پڑے گی، قومی مفاہمت کے لئے تیار ہیں : شیخ رشید

قومی مفاہمت کے لئے

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی حکومت خواب دیکھنے کی بات ہے، قومی مفاہمت کے لئے تیار ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت افغانستان میں امن چاہتی ہے۔ چمن بارڈر کو بند کر رہے ہیں۔ طورخم بارڈر پر حالات نارمل ہیں۔ خطے میں پاکستان پر اہم ذمہ داریاں عائد ہونے جارہی ہیں۔ پاکستان کا امن افغانستان سے وابستہ ہے۔ افغان سفیر کی بیٹی کے اغواء کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان کل ہوگا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنا پڑے گی۔ ن لیگ کے صدر قومی حکومت بنانے کا کہہ رہے ہیں۔ ن لیگ کی دوسری رہنماء کہہ رہی ہیں حکومت سے بات نہیں کرنی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مفاہمت الگ اور قومی حکومت الگ بات ہے۔ قومی حکومت خواب دیکھنے کی بات ہے، قومی مفاہمت کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کے دروازے اپوزیشن سے بات چیت کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اپوزیشن لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے۔

متعلقہ خبریں